Live Updates

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،شہریار آفریدی

پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی سرزمین ہے،ہمیں نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو آ گے لانے کیلئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرنا ضروری ہے پاکستان کے پہلے بین الاقوامی طلبہ کنونشن کا پہلا روز ، وزیر مملکت داخلہ ، صدر آ زاد کشمیر سردار مسعود کی شرکت

بدھ 12 دسمبر 2018 23:21

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،شہریار آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان کے پہلی بین الاقوامی طلبائ کنونشن کے پہلے دن وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی سرزمین ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو آ گے لانے کیلئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرنا ضروری ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اداروں کی زینت بنائے گی۔ انٹرنیشنل سٹوڈنٹںں کی پاکستان آمد نیک شگون ہے۔سٹوڈنٹس کنونشن کے پہلے روز وائس چانسلر فورم ، یوتھ اور میڈیا سیشن ، انٹرپنیورشپ ، بلاگرز میٹ اپ ، ماڈل اقوام متحدہ سمیت مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سٹالز کا بھی وزٹ کیا اور طلبائ کی جانب سے مختلف موضوعات پر بنائے گئے آئیڈیاز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور داد دی۔

(جاری ہے)

صدر ریاست آ زاد کشمیر سردار مسعود خان نے سٹوڈنٹںں کنونشن کے موقع پر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق منعقدہ وائس چانسلرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے جامعات کا اہم کردار ہے۔ جامعات کے سربراہان تعلیمی امن کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کو سراہنا چاہیے۔ بین الاقوامی طلبائ کنونشن کا انعقاد بہترین کاوش ہے۔ وائس چانسلرز فورم میں جامعات کے سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی .کنونشن کے موقع پر دو روز تک جاری رہنے والی ایکسپو کا بھی آغاز کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات