لودھراںیونیورسٹی کیمپس کے لئے جگہ بہت کم ھے دوسری بلڈنگ فراھم کی جائے،ساجد ندیم اولکھ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:27

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) یونیورسٹی کیمپس کے لئے جگہ بہت کم ھے دوسری بلڈنگ فراھم کی جائے، چار شعبہ جات میں ماسٹر کی کلاسز شروع ھیں مزید شعبہ جات بڑھانے کی کوشش کر رھے ھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ذکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ساجد ندیم اولکھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ اٴْنہوں نے مزید کہا کہ اہلیان شہر کے لئے یہ یونیورسٹی کیمپس کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس وقت تقریباً 400 کے قریب طلباء و طالبات مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم ھیں مگر نئے سال کے آغاز میں جب نئے ایڈمیشن ھوں گے تو یہ تعداد دوگنا سے زائد ھو جائے گی جس کے لئے ھمیں موجودہ بلڈنگ چھوٹی پڑ جائے گی۔