گزشتہ100دنوں میں ہنڈی کیس میں5 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

گزشتہ100دنوں میں ہنڈی کیس میں5 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے
فیصل آباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )فیصل آباد نے گذشتہ 100یوم کے دوران ہنڈی /حوالہ کیس میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے ہنڈی /حوالہ کیسز میں کی گئی کارروائیوں میں اگست سے دسمبر تک پانچ افراد کو گرفتا ر جبکہ چھ افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ 11اکتو بر کو فیئر ڈیل منی ایکس چینجرز کیخلاف کارروا ئی کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے دبئی کے ساتھ کروڑوں روپے کی ترسیلات کے ثبوت ملے اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ16نومبر کو چنیوٹ اور پیر محل میں کی گئی کارروائیوں میںدو افراد کو گرفتار کیا گیا ، اسی طرح پیر محل میں منی چینجر کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ،انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ ہنڈی /حوالہ کے تحت کاروبار کرنے والے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :