زکریایونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کااغواء اوربازیابی ،دوملزمان گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) زکریایونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرواصف نعمان انصاری کوبدھ کے روز اغواء کرلیاگیاتاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیںایک گھنٹے کے اندر بازیاب کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق اغواء کاواقعہ صبح یونیورسٹی کے داخلی دروازے پرپیش آیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرواصف نعمان جو زرعی کالج کے شعبہ فارسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جب یونیورسٹی کے گیٹ پرپہنچے توتین گاڑیوںمیں سوار ملزمان نے انہیں روک لیااورگاڑی سے نکال کرکیری ڈبہ میں لے کرانہیںفرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی ایک گاڑی کو کچھ دورہی طلباء نے روک لیااوراس میں موجود افرادکو پولیس کے حوالے کردیا۔جس کے بعد پولیس باقی ملزمان تک پہنچنے میںکامیاب ہوگئی۔پولیس تھانہ الپہ کے مطابق گرفتارملزمان میں نوید نیازی اورراناجنید شامل ہیںان کے تین ساتھیوںکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کاتعلق ایک طلباء تنظیم سے بتایاجاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :