مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

بدھ 12 دسمبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں (آج) جمعرات کو موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بنوں ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری06، راولپنڈی (چکلالہ05، شمس آباد02)، اسلام آباد(سید پور04، گولڑہ، زیروپوائنٹ، بوکرہ، نیو ائیرپورٹ03) ساہیوال 04، اوکاڑہ، بہاولنگر03، بنوں میں ایک ملی میٹر بارش اور مری میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی09، استور منفی06، ہنزہ، گوپس منفی05، قلات منفی04، مالم جبہ، سکردو منفی04، بگروٹ منفی03، کوئٹہ، مری، دیر منفی02، راولاکوٹ، پاراچنار، دروش اور کاکول میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔