Live Updates

حکومت کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،

قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کسی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی، گورنر پنجاب

بدھ 12 دسمبر 2018 23:40

حکومت کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کریگی، حکومت کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کسی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی، اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گذشتہ 20سال سے بلاتفریق و بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں، بیرون ممالک بنکوں میں پڑی لوٹی ہوئی ملکی دولت کو ہر صورت پاکستان لایا جائیگا، اِن خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے دوسرے ممالک میں پڑی دولت کو واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے اور اِس سلسلے میں برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے معاہدے ہوگئے ہیں، اٴْنہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، گورنر نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی اور اِسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کررہی ہے اور جلد ہی مشکل حالات پر قابو پالیا جائیگا، اٴْنہوں نے کہا کہ 70سال کے مسائل چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، اٴْنہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں، اٴْنہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے اور ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ کردیا گیا ہے،گورنر نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں، اٴْنہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت کم کردی ہے جس سے بند پڑی ٹیکسٹائل ملیں دوبارہ کھلنا شروع ہوگئی ہیں جس سے بیروزگار افراد کو روزگار میسر آئیگا اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جن ممالک میں اختیارات کی مرکزیت ہے وہ معاشرے ترقی نہیں کرتے، اٴْنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی سسٹم میں ترامیم کی جارہی ہیں، اٴْنہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے جائیں گے، گورنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کو بھی اِس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی جیلوں اور پولیس لائنز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات