Live Updates

شریف برادران اور ان کے حواری مکافات عمل کا شکار ہیں ،چودھری پرویز الٰہی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

سیالکوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران اور ان کے حواری مکافات عمل کا شکار ہیں ، ملک میں احتساب کا عمل غیر سیاسی ہے اور نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ۔ یہ بات انہوںڈسکہ میں خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 30جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

چیئرمین خلق محمدی فاؤنڈیشن الحاج بابا خالد محمود مکی مدنی،رکن صوبائی اسمبلی باؤ رضوان، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان, بریگیڈئر اسلم گھمن,صابزادہ عثمان خالد ,صابزادہ ڈاکٹر حسان خالداور پیر اشرف مدنی کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ قومی اسمبلی سمیت ملک کی دیگر تین صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آڈر کا قانون موجود ہے لیکن بدقسمتی سے 10سالہ دور حکومت میں شریف برادران نے پنجاب حکومت نے پروڈکشن آڈر کا قانون نہیں بنایااور نہ ہی پنجاب کے اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شریفوں اور ان کے حواریوں کی گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی 100 دن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں حکومت کی تمام توجہ عوام کی مسائل پر مرکوز ہے اور موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ صاحبزاہ عثمان خالد نے بتایا کہ خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اب تک 301بچیوں کی شادیاں کروائی گئی ہے جبکہ ہر سال بے سہارا اور مستحق بچیوں کی شادی کیلئے سینکڑوں والدین کی امداد کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اجتماعی شادیوں میں معزز مہمانوں کی آمد سے تقریب کو رونق میں اضافہ ہوا ہے ۔باراتیوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی ,باراتیوں کا اہلیان ڈسکہ نے والہانہ استقبال کیا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے 30دلہنوں کو 5ہز ار فی کس سلامی دی ۔ بعدازاں چودھری پرویز الٰہی نے خلق محمدی ؐ فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م کالج روڈ پر لنگر خانہ کا افتتاح کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات