حقیقی زندگی کی 33 سالہ روپانزل نے 28 سالوں سے بال نہیں کٹوائے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 دسمبر 2018 23:12

حقیقی زندگی کی 33 سالہ  روپانزل نے 28 سالوں  سے بال نہیں کٹوائے

یوکرین سے تعلق رکھنے والی  حقیقی زندگی کی 33 سالہ  روپانزل نے 28سالوں سے بال نہیں کٹوائے۔ الینا کراوچینکو کو کہنا ہے کہ انہوں نے آخری بار 5سال کی عمر میں بال کٹوائے تھے۔آج الینا کے بالوں کی لمبائی دو میٹر تک ہے۔ الینا کا کہنا ہے کہ وہ اکثر ان میں پھنس جاتی ہیں۔
الینا نے بتایا کہ ان کی والدہ  لمبے بالوں کو عورت کا اصل حسن قرار دیا کرتی تھیں۔

انہیں آخری بار 5 سال کی عمر میں بال کٹوانے کی اجازت ملی تھی۔ الینا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اتنے لمبے بال ان کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنی والدہ کو درست سمجھتی ہیں۔الینا کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں  قدرتی اور لہراتے ہوئے بالوں کی حامل عورت سے زیادہ کچھ خوبصورت نہیں۔الینا کا کہنا ہے کہ لڑکپن میں ان کے بال کمر تک تھے۔

(جاری ہے)

20 سال کی عمر میں یہ کمر سے نیچے تک بڑے ہوگئے، اس کے بعد یہ گھٹنوں کو چھونے لگے۔

30 سال کی عمر میں یہ فرش کو چھونے لگے تھے۔ انہی دنوں وہ اپنے بالوں میں پھنسنے لگی۔الینا کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بچے ان  کے بالوں سے کھیلتے ہیں۔ الینا کا کہنا ہے  کہ وہ اپنے بالوں کو باندھ کر رکھتی ہیں  اور انہیں صرف  چھٹی کے دن یاخصوصی مواقعوں پر کھولتی ہیں۔الینا کا کہنا ہے کہ بالوں کو کھول کر رکھنا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے کیونکہ ان کے بالوں کا جوڑا کافی بھاری ہوتا ہے۔


الینا کا کہنا ہے کہ جب کوئی ان کا موازنہ ڈزنی فلموں کی شہزادی روپانزل سے کرتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔  جب لوگ ان کے بالوں کو حیرت سے دیکھتے ہیں تو انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔
الینا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں ولیریا اور میروسلاوا کے بال ابھی تک نہیں کاٹے۔ الینا کا کہنا ہے کہ لمبے بال رکھنا یا کٹوانا ان کی بیٹیوں کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔
الینا کے 2 میٹر لمبے بال اگرچہ عام خواتین سے کافی بڑے ہیں لیکن ان کا دنیا کے سب سے لمبے بالوں کی مالک آشا منڈیلا کے 19 فٹ 6 انچ طویل بالوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔ ان کے مقابلے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سوابھائی راتھاوا  کے بالوں کی لمبائی 19 میٹر یا 62 فٹ ہے۔

حقیقی زندگی کی 33 سالہ  روپانزل نے 28 سالوں  سے بال نہیں کٹوائے

متعلقہ عنوان :