پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں دوسری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 13 دسمبر 2018 02:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں دوسری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا آغاز۔ نو روز تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کا موضوع ”بحری اقتصادیات۔خوشحال پاکستان “ ہے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا ۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندر کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ممبران پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، دانشور، کاروباری حضرات، تعلیمی ادارے اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ میں ممتاز مقررین، اسکالرز سمیت بحری اُمور کے وزیرجناب سید علی حیدر زیدی نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ وفاقی وزیر نےمیری ٹائم سیکٹر میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا - ورکشاپ کے شرکاءکو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کریک ایریاز، گوادر بندرگاہ اور کراچی میں مختلف اہم متعلقہ اداروں کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔