وزارت اوورسیز پاکستانیز نے لیبر میکانزم سیل قائم کر دیا

بیرون ممالک میں پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے کافی گنجائش ہے، سیل کا مقصد دوسرے ممالک میں پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع تلاش کرنا ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 03:10

وزارت اوورسیز پاکستانیز نے لیبر میکانزم سیل قائم کر دیا
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے لیبر میکانزم سیل قائم کیا ہے جس کا مقصد دوسرے ممالک میں پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع تلاش کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت میں لیبر میکانزم سیل قائم کیا گیا ہے جو 5ممبران پر مشتمل ہے جو مختلف ممالک کے دورے کرے گا اور آئندہ پانچ سالوں میں کون سے ملک میں افرادی قوت کی کتنی گنجائش پیدا ہوتی ہے اس کا جائزہ لے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے کافی گنجائش ہے اور ہم ہنر مند افراد کے بیرون ممالک میں بہتر روزگار کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔