کرسمس کی آمد کے باعث مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ پیشگی ادا کرنے کی ہدایت

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے 25دسمبر کو کرسمس کی آمد کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر 2018ء کی تنخواہ کی 20 دسمبر تک پیشگی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور تمام محکموں کے سربراہان کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ 20 دسمبر تک مسیحی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دیں تاکہ مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا شکائت برداشت نہیں کی جائے گی۔