برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوںکے انعقاد کی ضرورت ہے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کو سہولتیں دینے کے اعلان پر عملی پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور عالمی حالات کو پیش نظر رکھ کر تجارتی پالیسی تشکیل دے کر اہداف مقرر کئے جانے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان ، سینئر ممبر ریاض احمد ، اکبرملک ، میجر (ر) اختر نذیر سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مستقبل میں مختلف ممالک میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں کے شیڈول اور اس میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چیئرمین سعید خان نے اجلاس کے شرکاء کو کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے از خود نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہیے اور اس پر عمل پیرا ہو نے سے پاکستانی مصنوعات کو بیحد پذیرائی مل سکتی ہے، برآمد کنندگان کو چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں سہولیات اور مراعات دینے بارے سوچا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں تجارتی پالیسی تشکیل دینے اورہر سیکٹر کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو سہارا مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :