امریکی اسلحے کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ایس آئی پی آر آئی رپورٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

سٹاک ہوم ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلحے سے متعلق ساز و سامان کی نصف تعداد امریکی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں۔ یہ بات سٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایس آئی پی آر آئی کی تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن بدستور دفاعی ساز وسامان تیار کرنے والی دنیا کی 100 سب سے بڑی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔ مذکورہ امریکی کمپنی نے 2017ء کے دوران 44 بلین ڈالرز کا ساز وسامان فروخت کیا۔ جرمنی کی کوئی بھی کمپنی سرفہرست 10 کمپنیوں میں شامل نہیں جبکہ روسی کمپنی المازآنتے پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین کی لسٹ میں شامل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :