پناہ گزینوں پر تشدد، آسٹریلوی حکومت پر مقدمات دائر

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

کینبرا ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آسٹریلیا کی اعلٰی ترین عدالت میں دائر کردہ دو مختلف مقدمات میں حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کی جانب سے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

یہ مقدمات ان بارہ سو سے زائد افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے دائر کیے گئے جو پاپوا نیو گنی اور ناؤرو جزائر پر حراستی مراکز میں 5 سال سے زائد عرصے سے بند ہیں۔ یہ مقدمات نیشنل جسٹس پراجیکٹ نامی غیر سرکاری تنظیم نے دائر کیے ہیں۔ اس ادارے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جن حالات میں پناہ گزینوں کو رکھا گیا وہ ان کے لیے ذہنی و جسمانی تشدد کی وجہ بنے۔

متعلقہ عنوان :