تھرپس سے فصل کو بچانے کیلئے کاشتکاروں کو فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

․ فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ ربیع کے چارہ جات برسیم ، لوسرن، جئی وغیرہ کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیںتا کہ فصل کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بھی مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کونپل کی مکھی کونپل میں داخل ہو کراسے شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی پتوں کو کھا کر چارہ کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار پر برا اثر پڑتاہے ۔انہوںنے کہا کہ سفید مکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :