مشترکہ حریت قیادت کی مقبوضہ کشمیر مین نام نہادپنچایت انتخابات کے (آج) نویں مرحلے کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

سرینگر ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیاد ت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام سے نام نہادپنچایت انتخابات کے نویں مرحلے کے موقعہ پرآج (منگل کو) پولنگ والے علاقوںمیں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ نتنوسہ، درگمولہ، ماگام، بنہ کوٹ، تجر شریف، ہردہبورا،ٹنگمرگ واکورہ چاڈورہ، پکھرپورہ، کاکہ پورہ، اونتی پورہ، زینہ پورہ،کولگام اورپہلگام میں نام نہاد پنچایت انتخابات کے نویں مرحلے کااسی طرح مکمل بائیکاٹ کریںجس طرح اس سے پہلے کے مرحلوں کا بائیکاٹ کیاگیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام پولنگ کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس نام نہاد مشق کو کلی طور پر مسترد کردیں اور جاری تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔حریت قائدین نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن مکمل ہڑتال کرکے تحریک کے ساتھ اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔