Live Updates

مریم اورنگزیب کے گرد گھیرا تنگ ہونے سے ن لیگ پریشان

شہباز شریف اور سعد رفیق جیل میں، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی جیل میں چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا؟ مسلم لیگ ن میں کھلبلی مچ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 11:33

مریم اورنگزیب کے گرد گھیرا تنگ ہونے سے ن لیگ پریشان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد جماعت میں خوف کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور پارٹی رہنما آپس میں مشورے کرنے لگ گئے ہیں۔اور مریم اورنگزیب کے گرد بھی گھیراتنگ ہو گیا اس لیے ن لیگ کے اندر بہت کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ مریم اورنگزیب نواز شریف اور مریم نواز کی غیر موجودگی میں بہت متحرک تھیں۔

جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی مریم اونگزیب کو فون کیا اور کہا کہ آپ ہماری پارٹی کی مجاہد ہیں اور آپ کے خلاف نیب نے متحرک ہو گئے جس سے ہماری پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بج گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب ن لیگ کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ شہباز شریف اور سعد رفیق پہلے ہی جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی جیل میں چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا۔

نیب مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے چند روز قبل خواجہ آصف کے خلاف کیس کے سلسلے میں نیب جانا ہوا تو میں نے وہاں موٹی موٹی فائلیں دیکھیں جس سے مجھے لگتا ہے کہ لاہور کے خواجہ کے بعد سیالکوٹ کے خواجہ کی باری ہے۔خیال رہے ن لیگ کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ نیب صرف ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف کاروائی کرتا ہے۔

جب کہ ن لیگ کے سابق وزراء تو کئی بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ ہے۔گذشتہ روز ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کو بھی نیب نے حراست میں لیا تھا۔ نیب لاور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔جب کہ مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب نے آمد سے زائد اثاثوں کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اور اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ اس بات تک ختم نہیں ہوگا،سیالکوٹ کے خواجے بھی گرفت میں آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات