چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی تھر کیس کی سماعت

عدالت کا سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 دسمبر 2018 11:37

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی تھر کیس کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 دسمبر۔2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دورہ تھرپر چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہامٹھی میں مٹھی میں جاکر لوگوں کو چارپائیوں پرلٹا دیا گیا، ہم نکل گئے توکیمپ کواکھاڑکر سامان ٹرک پرلادکرچلے گئے، جو پانی میں نے وہاں پلانٹ سے پیاخود سارا دن پریشان رہا. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے تھر کیس کی سماعت کی، سماعت میں چیف جسٹس نے دورہ تھر پر ریمارکس میں کہا مٹھی میں جاکر لوگوں کو چارپائیوں پرلٹا دیا گیا،ہم نکل گئے توکیمپ کواکھاڑکر سامان ٹرک پرلادکرچلے گئے، ایک دو دن کےلئے نرسز اور ملازمین کولایا گیا.

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا ہسپتال میں8 سال سے ایکسرے مشین خراب ہے،آپریشن تھیٹر ہے لیکن ادویات اور سرجن نہیں، جو پانی میں نے وہاں پلانٹ سے پیا خود سارا دن پریشان رہا کہ یہ وہ پانی ہے جو لوگوں کو دیاجارہاہے جبکہ وزیراعلی ٰنے ایک گھونٹ پانی بھی نہیں پیا. جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گھروں کامنصوبہ دیکھ کر تعجب ہوا، زمین مفت ہے لوگوں کو50 لاکھ کے عوض گھر دیے جارہے ہیں، قوم کے پیسے لٹا رہے ہیں، جورقم خرچ ہورہی ہے وہ ہوشربا ہے.

چیف جسٹس نے کہا پاورفل منصوبہ ہے لیکن 2ارب ڈالرکی حکومتی گارنٹی دی گئی، ایک سکول میں گیا جس میں نہ اسٹاف تھا نہ پینےکا پانی، مجھے تو یہ شرم آرہی تھی لڑکیوں کے سکول میں واش روم نہیں. بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت27دسمبر تک ملتوی کردی گئی. یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس نے سول ہسپتال مٹھی کادورہ کیا اور بچوں کے آئی سی یو اور مختلف حصوں کامعائنہ کیا، معائنے کے دوران چیف جسٹس نے انتظامیہ سے سوالات کئے، چیف جسٹس نے پوچھا ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ نہیں ، جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا، ہم مریضوں کو دیکھتے ہیں، چیف جسٹس نے کہادکھائیے وہ جگہ جہاں مریضوں کودیکھتے ہیں.