امریکی عدالت نے اپنا نواسا اغواء کرنے والے برازیلین جوڑے کوقید اور جرمانے کی سزا سنادی

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:45

امریکی عدالت نے اپنا نواسا اغواء کرنے والے برازیلین جوڑے کوقید اور ..
شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) امریکی عدالت نے برازیل کے ایک جوڑے کو اپنا نواسا امریکا سیدھوکے سے برازیل لیجانیکے لئے اپنی بیٹی کی مدد کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔برازیل کے کارلوس اور جمیما گیومارائس پانچ سال قبل اپنے تین سالہ نواسے کو اس کے امریکی باپ کی اجازت کے بغیر امریکا سے برازیل لے گئے تھے جس پر ان کے خلاف اغواء کا پرچہ کاٹ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کو قانون کے تحت تین تین سال قید کی سزا ہو سکتی تھی تاہم بعض دفعات میں نرمی اور نانا اور نانی کے کوئی مجرمانہ عزائم نہ ہونے کے باعث امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی عدالت نے نانا کو تین ماہ اور نانی کو ایک ماہ قید اور75،75 ہزار ڈالر جرمانہ بھرنے کی سزا سنائی۔جوڑا جس کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے کو رواں سال فروری میں میامی سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ چھٹیاں منانے آئے ہوئے تھے۔بچے کے باپ کے مطابق ان کی اہلیہ سے 2012 میں طلاق ہوئی اور 2013 میں ان کی سابق بیوی اور ساس سسر بچے کو چند ہفتوں کے لئے اس سے لے کر گئے لیکن وعدے کے مطابق اس کو پھر کبھی واپس نہیں لے کر آئے تھے۔