کینیڈین شہری سے چین کی قومی سلامتی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،سرکاری میڈیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چین نے ایک اورکینیڈین شہری سے چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پوچھ گچھ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق شمال مشرقی صوبہ لیائوننگ میں مقیم مائیکل سپوور کو تفتیش کے لئے چین کی وزارت داخلہ کی ڈینڈونگ میں واقع دفتر نے 10 دسمبر کو اپنی تحویل میں لیا ہے،اس شہری سے چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی چینی انتظامیہ نے ایک کینیڈین شہری سے حراست میں تفتیش کی تھی۔مائیکل سپوور کے بارے کہا جا رہا تھا کہ وہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :