کترینہ نے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی

فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،کترینہ کیف

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:03

کترینہ نے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) عامر خان کے بعد کترینہ کیف نے بھی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ فلم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور سب نے اپنی طرف سے اچھا کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کے باوجود فلم شائقین کی توقعات پر پوری نہیں اترسکی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عامر خان نے بھی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ فلم ان کے مداحوں کو اس مرتبہ تفریح فراہم نہیں کرسکی۔واضح رہے کہ رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839ء میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے جس میں عامر خان نے ’’امیرعلی‘‘ ، امیتابھ بچن نے ’’خدا بخش‘‘، اداکارہ کترینہ کیف نے ’’ثریا‘‘ کا کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :