میں سلور اسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہوں‘اقراء عزیز

ْ اسکرپٹ کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوں کیونکہ میں ایک بہترین اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں‘انٹرویو

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:15

میں سلور اسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہوں‘اقراء عزیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اقراء عزیز نے 2014 میں ڈرامہ سیریل ’کسے اپنا کہیں‘ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب ڈرامے کیے۔

(جاری ہے)

لیکن شہرت کی بلندیاں رواں برس رمضان کا خصوصی ڈرامہ ’سنو چندہ‘ سے چھولیں جسے پاکستان سمیت بھارت سے بھی خوب پذیرائی ملی۔اداکارہ اب بھی نئے ڈرامہ پروجیکٹس کا حصہ ہیں لیکن ساتھ ہی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔خلیجی اخبار گلف ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اقراء عزیز نے بتایا کہ ’ میں سلور اسکرین ڈیبیو کے لیے تیار ہوں لیکن اسکرپٹ کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوں کیونکہ میں ایک بہترین اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :