فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا گانا ’’تیرے بن ‘‘ ریلیز

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:28

فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا گانا ’’تیرے بن ‘‘ ریلیز
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا گانا ’’تیرے بن ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سمبا ‘‘ کا نیا گانا ’’تیرے بن ‘‘ اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان پر سوئٹزر لینڈ خوبصورت پہاڑوں اور وادیوں میں فلمایا گیا ہے جسے گلوکار راحت فتح علی خان، تنیشک بھگچی اور اسیس کور نے گایا جبکہ اسے تنیشک بھگچی کے کمپوز اور بول رشمی ویرگ نے لکھے ہیں۔ فلم رواں ماہ 28تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :