سنجے دت نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:28

سنجے دت نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی شورع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور کریتی سینن کے بعد اداکار سنجے دت نے بھی فلم ’’پانی پت ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے جس کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار آشوتوش گواریکر ہیں۔ فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔