Live Updates

وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے لیے زبردست اقدام

وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 12:07

وزیر ریلوے شیخ رشید کا نابینا افراد کے لیے زبردست اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13دسمبر2018ء) وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےنابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابینا افراد کے لیے ریلوے کا ٹکٹ 100 فیصد مفت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نابینا افراد کے سکولوں کے لئے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کروں۔انہوں نے  ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے سکول کے لیے جگہ کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ان منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں۔واضح رہے سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔

وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہ ریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات