بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،ْ ٹیم مکمل طورپر متحد اور فٹ ہے ،ْ عثمان خواجہ

بھارت کے خلاف سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی ،ْ آسٹریلوی بلے باز کی گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:34

بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ..
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،ْٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ عثمان خواجہ نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی اور اس مقصد کے حصول کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :