قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:34

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونگے ،ْ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کو فیمی مسائل کی وجہ سے پاکستان میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے، یاسر شاہ ساؤتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 19 دسمبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :