صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی،

خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ ان کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔

(جاری ہے)

صدر نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت کے لئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی یکجہتی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے بھی دعا کی۔