Live Updates

عوام پر کوڑا ٹیکس کی مد میں ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

فی دکان 100 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 12:32

عوام پر کوڑا ٹیکس کی مد میں ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) :موجودہ حکومت نے عوام پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ گناہ ٹیکس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر ''کوڑا ٹیکس'' بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اور شہریوں پر کوڑا ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا۔ل پنجاب حکومت شہر بھر کی مارکیٹوں سے فی دکان 100 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس کو اکٹھا کرے گی۔ شہر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے معاملے پر سینئیر صوبائی وزیر علیم خان نے 100 روپے فی دکان ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا ٹیکس وصولی کے حوالے سے ورکنگ کرنے کا کہا، تاہم ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکنگ سے قبل ہی سینئیر صوبائی وزیر علیم خان نے کوڑا ٹیکس کی مالیت کا اعلان کر دیا اور بتایا کہ فی دکان 100 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے پانچ سال قبل کی گئی سٹڈی پر ہی عجلت میں اعلان کر دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چار سال صفائی ٹیکس کی سٹڈی کی گئی تھی، البتہ 2018ء میں کمرشل مارکیٹس اور دکانوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے کوڑا ٹیکس پر بھی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکی ہے لیکن حکومت ہے کہ یکے بعد دیگرے عوام پر ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ حکومت کا اس طرح عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو ریلیف دے نہ کہ ٹیکس کی صورت میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات