Live Updates

وزیراعظم نے وزیر قانون کو منی لانڈرنگ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیا

منی لانڈرنگ کے قانون میں ترمیم سے قبل یہ ٹاسک اٹارنی جنرل کے پاس ہوتا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 12:33

وزیراعظم نے وزیر قانون کو منی لانڈرنگ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ سے متعلق وزیر قانون فروغ نسیم کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈنگ سے تعلق ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان ،وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موجود تھے۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلے کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

منی لانڈرنگ سے متعلق قانون میں ترمیم کے بعد یہ قانون وزیر قانون فروغ نسیم کو سونپا گیا اس سے قبل یہ ٹاسک اٹارنی جنرل کے پاس ہوتا تھا۔اہم ٹاسک ملتے ہی وزارت قانون میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی آیف آئی اے موجود تھے۔جب کہ اجلاس میں وزارت خزانہ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے اور حکومت اس متعلق حکمت عملی جلد سامنے لائیں گے۔

ایف آئی اے،ایف ایم یو کو مزید اختیارات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ رکے گی تو ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی۔جب کہ دوسری طرف پاکستان اور برطانیہ نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی جلد توثیق، علاقائی سلامتی،انسدادِ دہشت گردی، منظم جرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر دوطرفہ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس معاہدے کی جلد توثیق اور پاکبرطانیہ سٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین علاقائی سلامتی ،انسدادِ دہشت گردی، منظم جرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر دوطرفہ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات