جرمنی کا برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں ،جرمن چانسلر

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:10

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ یورپی یونین کے 27 رکنی مشترکہ موقف ہے اور جرمنی اس معاہدے میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رکن ممالک اور برطانیہ کے درمیان طے شدہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے میں بحث کے بعدترمیم نہیں کی جائے گی،دونوں اطراف یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد کے عبوری دور میں برطانیہ کے شمالی آئر لینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان سرحدی مسئلے جیسے دیگر مسائل حل کریں گی۔

جرمن چانسلرخواہش رکھتی ہیں کہ برطانیہ معاہدے کے مطابق یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے تاہم دوسری جانب وہ اس بات کے لئے بھی تیار ہیں کہ برطانیہ بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے۔