لندن میں چین کی اصلاحات اوراوپن پالیسی کی 40 ویں سالگرہ کے حوالے سے نمائش جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چین کی اصلاحات اور اوپن کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش برطانیہ کے شہر لندن میں جاری ہے،یہ نمائش 10 دسمبر کو شروع ہوئی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس نمائش میں اصلاحات اور اوپن پالیسی پر عمل کے چالیس برسوں میں چینی عوام کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے منسٹر شیانگ شائو وے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں اصلاحات اوراوپن پالیسی پر عمل کے چالیس برسوں میں عوام کی زندگی میں زمین و آسمان کا فرق آیا ہے اور تصاویر اور ویڈیوز تبدیلی کے اس عمل کو ریکارڈ کرنے کے بہت اچھے ذرائع ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نمائش سے چین اور برطانیہ کے درمیان باہمی مفاہمت اور ثقافتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔یہ نمائش16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :