سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل کا عدالتی اصلاحات کا اعلان
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے بعض عدالتی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ مقدمات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کے تمام مراحل کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد جج، وکلا، اور مقدمے کے فریقین کے حقوق کا تحفظ، عدالتی شفافیت کو یقینی بنانا اور انصاف کی فراہمی کے لیے مزید بہتر اقدامات کرنا ہے۔ عدالتی اصلاحات کے اس پروگرام کے تحت ریمورٹ کنٹرول ترجمہ اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹل کی سہولت شامل کی جائے گی تاکہ انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم تمام اداروں کو کام میں جدت لانے اور اسے بہتربنانے میں مدد مل سکے۔