برطانیہ،عدالت کا طیارے میں لڑائی کرنے والے جوڑے کو 3700 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) برطانیہ کی ایک صارف عدالت نے ایک سال قبل ہوائی جہاز پر سفر کے دوران آپس میںالجھنے والے میاں بیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ فضائی کمپنی کو 3700 ڈالرجرمانہ ادا کریں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 55 سالہ رونلڈ فیل او ان کی 65 سالہ اہلیہ بولن گورڈون برطانوی فضائی کمپنی جیٹ ٹوکی ایک پرواز سی6 جولائی 2017ء کو لندن کی ہوائی اڈے سے سپین کے لیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جہاز جب کافی بلندی پر پہنچا تو ان دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخی پیدا ہوئی جو مسلسل بڑھتی گئی۔ دوسرے مسافروں اور طیارے کے عملے نے بھی مداخلت کی کوشش کی مگرمعاملہ ٹھنڈا نہ ہوا اور پائلٹ کو طیارہ کو پرتگال کے فارو ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔ہنگامی لینڈنگ کا سبب بننے والے میاں بیوی کو 3 ہزار پائونڈ جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تا حیات کمپنی کے طیاروں میں سفر پربھی پابندی عائد کی ہے۔