Live Updates

وزیراعظم عمران کی قومی اسمبلی میں شرکت متوقع، ن لیگ نے بھی تیاری کر لی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 12:59

وزیراعظم عمران کی قومی اسمبلی میں شرکت متوقع، ن لیگ نے بھی تیاری کر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) قومی اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارات اجلاس جاری ہے جہاں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مختصر اظہار خیال کیا۔تاہم اس سے قبل شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا ایک غیر رسمی اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی جب کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر سخت احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جب کہ وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے آج وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے پیش نظر مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بھی تیاری کر لی ہے اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

پارلیمانی اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جرات اور بہادری سے نیب کی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا۔ حالات کیسے بھی ہوں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔پارٹی قیادت کی جرات نے پارٹی کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔الزام ثابت نہ ہونا مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے موقف کی فتح ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت انتقامی کارروائیاں قانون، انصاف کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔ روزگارکے بدلے بیروزگاری حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔ازشریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نجات دلائی تھی،یہ عمل ریورس ہورہا ہے۔نئےگھرکی جگہ بنے ہوئے گھروں کو گراناحکومتی سیاہ اعمال ہیں۔ڈالر،مہنگائی میں تاریخی اضافہ حکومتی سیاہ اعمال ہیں۔مسلم لیگ ن نے اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔اجلاس میں مریم اورنگزیب کے خلاف کاروائی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات