پرویز الٰہی کے دور حکومت میں شرح خواندگی میں26فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے‘خدیجہ فاروقی

2008سے لیکر جنوری2018 تک پنجاب میں شرح خواندگی میں کتنا اضافہ ہوا اور کیا بنیادی سہولیات سو فیصد فراہم ہوئیں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کی نئی پالیسی تیار کرلی ،سکول نہ جانیوالے بچوں کو سکولوں میں لایا جائیگا‘رکن اسمبلی کے سوالات

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات جمع کرواتے ہوئے پوچھا ہے کہ 2008سے لیکر جنوری2018 تک پنجاب میں شرح خواندگی میں کتنا اضافہ ہوا اور کیا بنیادی سہولیات سو فیصد فراہم ہوئیں کتنے سکول بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں انہوںنے مزید پوچھا کہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں تعلیم کے شعبہ پر مجموعی طور پر کتنا بجٹ خرچ ہوا اور معیار تعلیم میں کیا بہتری آئی اور اس وقت محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کتنی آسامیاں خالی ہیں سوالات جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ فاورقی نے کہا کہ2002سی2008کے پانچ سالوں میں چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں شرح خواندگی میں26فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے چوہدری پرویز الہٰی کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں شرح خواندگی میں اضافہ تو کیا تباہی آئی کروڑوں سکول نہ جانے والے بچوں کی اکثر یت پنجاب میں رہتی ہے ماضی میں انرولمنٹ کے نام پر ڈرامے ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکومت نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گاتعلیمی ترقی کا رکا ہواسفر پھر سے شروع ہوگیا ہے پنجاب اب ایماندار اور عوام دوست قیادت کے ہاتھ میں ہے اب کوئی منفی طاقت ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتی اور نہ ہی عوامی خدمت کے منصوبوں کی آڑ میں قومی دولت لوٹی جاسکتی ہے۔