بڑھتی ہوئی آباد ی کے تناسب سے زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:47

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) زر عی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کے تناسب سے زرعی پیداوار میں اضافہ ناگز یر ہے، اگر آباد ی خورا ک اور دیگر وسائل کے مابین توازن پیداوار نہ کیا گیاتو مستقبل میں خوفناک غذائی بحران پیداہوسکتا ہے پاکستان سمیت اکثر ممالک گلوبل وارمنگ کے نتیجہ میں تبدیلیوں کا شکار ہیں بعض علاقوںمیں شدید سیلابوں اور قدرتی آفات کے باعث فصلوں کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں زرعی اجنا س کی پیداوار میں کمی کی مختلف وجو ہا ت ہیں ایک وجہ بڑھتی ہوئی آباد ی کی رہائشی ضروریات پور ی کرنے کیلئے زرخیز زرعی زمینوں پر رہائشی آباد یوں کی تعمیرات ہے دوسر ی و جہ جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے پیداوار میں اضافے کیلئے اقداما ت جمود کا شکار ہو نا ہے۔

متعلقہ عنوان :