سفارتی سطح پر حکومت پاکستان کی ایک اور کامیابی

پہلے یورپی ملک پرتگال نے پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ مقام قرار دے دیا،حکومتِ پرتگال نے اپنے شہریوں کو پاکستان کی سیر کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ پاکستانی سیکورٹی اداروں کی بھی زبردست تعریف کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 13:25

سفارتی سطح پر حکومت پاکستان کی ایک اور کامیابی
پرتگال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) پرتگال نے محفوظ اور ابھرتے ہوئے پاکستان کا اعتراف کر لیا۔کابینہ نے سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے پر پرتگال نے پاکستان کو محفوظ قرار دے دیا ہے۔پرتگالی شہریوں کے لیے نئی ایڈوائزی جاری کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پرتگال کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے سیکورٹی صورتحال بتدریج بہتر ہوتی جا رہی ہے۔

پاکستان اور پرتگال میں جاری سفارتی تعلقات کی بدولت دونوں ممالک میں کاروبار کے فروغ،سیاحت اور لیبر مارکیٹ کی ضروت پوری کرنے کےحوالے سے ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔جس کے تحت پہلے یورپی ملک پرتگال نے اپنے سیاحوں کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ٹرویلر ایڈوائزر میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔حکومت نے پرتگال نے کاروباری منڈی تک رسائی اور سیاحتی مقام بشمول شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان،ہنزہ نگر اور سکردو اور دیگر ممالک سے متعلق مثبت رائے دی ہے۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستانی سفارت خانہ میں پرتگالی سیاحوں اور کاروباری حضرات کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جب کہ دوسری طرف پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیٹی نے کہا یہ حکومت پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اس فیصلے سے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بھی بہتر ہو گا۔دوسری جانب لسبن کانگرس ہال میں سالانہ ڈپلومیٹک بازار میں پاکستانی سفارت خانے کا سٹال بھی لگایا گیا جس میں پرتگال کے صدر نے پاکستانی اسٹال پر ہاتھ سے بنی چیز کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کچھ عرصہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم پاکستانی کے سیکورٹی اداروں کی کاوش اور قربانیوں نے ایک بار پھر پاکستان محفوظ ملک بن گیا جس کا اعتراف دیگر ممالک بھی کرنے لگ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :