سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی

عدالت کا ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم نہ کرنے اور تفتیش میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت ملزم کے وکیل کی توجہ دلانے پر عدالت نے تفتیشی مقدمہ کو ریفرنس کی کاپی سے خود پڑھنے کا کہا لیکن وہ نہ پڑھ سکا جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاپیاں کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے 11 بجے تک مناسب فوٹو کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیاجس کے بعد عدالت کے حکم پر تفتیشی مقدمہ نے ریفرنس کی صاف کاپیاں پیش کردیں۔عدالت کی جانب سے احد چیمہ کے کیس میں تفتیش میں تاخیر پر اظہار برہمی کر تے ہوئے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ آپ ابھی تک تفتیش کیوں مکمل نہیں کر پا رہے۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ احد چیمہ کے خاندان کے مرد حضرات روپوش ہیں اور خواتین طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہیں۔عدالتوں میں خاتون اول اور دختر مشرق پیش ہوتی رہی ہیں لیکن آپ ان خواتین کو بلا نہیں پا رہے۔کیا آپ کے پاس کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ ان گواہ خواتین کو بلا سکیں۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :