قومی و نجی ائیر لائنز کے 57کیبن کریو اور کاکپٹ کریو کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:51

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) قومی و نجی ائیر لائنز کے 57کیبن کریو اور کاکپٹ کریو کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں 57 کیبن اور کاکپٹ کریو میں سے 46 پی آئی اے، 6 سرین، 2 شاہین اور 3 ائیر بلیو کے شامل ہیں ۔سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق قومی و نجی ایئرلائنز کے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی گئی تاہم پی آئی اے، ایئربلیو، سرین اور شاہین ایئر کے فضائی عملے کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں۔