Live Updates

مشکل حالات کے باوجود ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائیگا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:01

مشکل حالات کے باوجود ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائیگا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم اور پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جو کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں اور ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پچھلے کئی سالوں سے کھیلیں زوال کا شکار رہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے گا اور وزیراعظم کی بھی یہ خواہش ہے کہ کھیلیں ملک میں ترقی کریں اور انٹرنیشنل سطح پر اور اولمپک گیمز میں پاکستان کا جھنڈا اور ترانہ بجے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے پروگراموں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کھیلوں کے میدان اور سپورٹس ٹیچر ہونے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان اور معاشرے کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اے پی ایس میں بچوں اور ٹیچر طاہرہ قاضی کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا، سپورٹس گالا میں راولپنڈی اور اسلام کے چالیس سکولوں کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سائیکلنگ، دوڑ، لانگ جمپ اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات