میری عزت کی حفاظت کون کرے گا؟ مریم اورنگزیب

کیا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے جس قانون سے سیاستدان کی عزت محفوظ ہو؟ ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب کا سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 دسمبر 2018 13:53

میری عزت کی حفاظت کون کرے گا؟ مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل ایک وزیر نے کہا کہ سات لوگوں نے این آر او مانگا،کیا مراد سعد نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے؟۔احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب خود کہتا ہے کہ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے سوال کیا کی کیا حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کراچی میں تین دن سے گیس نہیں ہے۔حکومت نے دھوکے سے عوام سے مینڈیٹ چوری کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کیا کوئی قانون پاکستان میں ہے؟ جس قانون سے سیاستدان کی عزت محفوظ ہو، میری عزت کا تحفظ کون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ نیب کے الزامات کی جانب سے لگائے الزامات پر ایکشن لیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے نیب کے کالے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے نیب نے سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق چھان بین شروع کر دی ہے مریم اورنگزیب پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جب کہ مریم اورنگزیب پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی بھی خبریں ہیں۔

تاہم اب نیب نے اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔جب کہ مریم اورنگزیب نے مراد سعید کے گذشتہ روز کے بیان پر بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کیا مراد سعد نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے؟۔گذشتہ روز وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہ کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان نے این آر او مانگا لیکن کیس چلیں گے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔