پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا

پی ٹی آئی کے اسد علی کھوکھر اورمسلم لیگ (ن)کے رانا خالد محمود قادری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:14

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لئے کٴْل 11 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کٴْل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے، ووٹرز کی آسانی کیلئے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پٴْرامن انتخاب کیلئے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے، پاک فوج بھی اسٹینڈ بائی ہے۔