Live Updates

عوام کی ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں‘ اسلم صد یقی

سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیے رکھا‘ صدر علماء و نگ

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدر محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ 30سال حکومت کرنے والے خود کو عوام کے سامنے پیش نہ کر سکے تحریک انصا ف حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے عمران خان نے کلین اور گرین پاکستان کا جو تصور دیا ہے اس پر بھی کام شروع ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لیہ سے آئے ہو ئے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی قیادت کاجذبہ خدمت خلق قابل رشک ہے،عوام کی وفاداریاں اورہمدردیاںپی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔مایوس عوام میں امید جگاناوزیراعظم عمران خان کی کامیابی ہے۔ اب کوئی ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کوشریک اقتداراوران کامعیارزندگی بلندسے بلندترکرناوزیراعظم عمران خان کادیرینہ خواب ہے جوضرورشرمندہ تعبیر ہوگا ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو حقیقی ترقی پی ٹی آئی حکومت دے گی اور انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائے گا۔ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں،سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات