Live Updates

عمران خان کی کرپٹ مافیا کیساتھ لڑائی ہے ،جو امیدیں عوام نے باندھی ہیں اسے پورا کریں گے‘محمود الرشید

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پنجاب کے لودھراں ،بہاولنگر اور اوکاڑہ میں شروع کریں گے ،جنوری میں وزیر اعظم افتتاح کرینگے

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پچاس سالہ دور والی جماعتوں کو پچھاڑ کر اقتدار میں آئی ،عمران خان نے بائیس سال کی جدوجہد کی تو قوم نے موقع دیا ، امیدیں ہیں جلد مشکلات پر قابو پالیں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ مافیا کے ساتھ لڑائی ہے وہ بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں جو امیدیں عوام نے باندھی ہیں اسے پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاسمیٹکس کامیابی نہیں ۔بہتر نتائج کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی میں کوئی ون مین شو نہیں ہے کسی ادارے کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے چیلنج قبول کئے ہیں جون کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پنجاب کے لودھراں ،بہاولنگر اور اوکاڑہ میں شروع کریں گے ،جنوری میں وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے ۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن بات کریں تو ملکر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،دس سال میں کسی ایک میگا کرپشن میں ٹرائل یا سزا ملی ہو ایسامیری جماعت میں نہیں ۔کسی جماعت یا بیوروکریٹ بھی کرپشن میں ملوث ہو گا اس سزا ملے گی۔ وائٹ کالر کرائم میں کمی ہو رہی ہے ٹھیکیدار یا سیاستدان سو بار سوچے گا کیونکہ اب جواب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا بھائی ہونا جرم نہیں میرٹ پر بھرتی ہوئی تو اس میں کیا برائی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات