آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ، دختران ملت

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںدختران ملت نے کہاہے کہ پارٹی کی غیر قانونی طورپر نظربند سربراہ آسیہ اندرابی اور انی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی چارج شیٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پارٹی رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے انکے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بدھ کونئی دلی کی ایک عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں این آئی اے کی طرف سے ان پر عائد کی گئی چارج شیٹ کی ایک نقل ان کے حوالے کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں8جولائی کو گرفتاری کے بعد سے پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کیاگیا ہے ۔ رفعت فاطمہ نے کہاکہ ان کے خلاف عائد کی گئی چارج شیٹ110صفحات پر مشتمل ہے جس کے ساتھ 500صفحات پر مشتمل ضمنی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ انکے خلا ف مقدمے کی آئندہ سماعت آئندہ سال17جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔