عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے‘سردار فاروق سکندر

موجودہ حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارکے اندر آزادکشمیر میںجوتعمیروترقی کے منصوبے دیے وہ گزشتہ سترسالوں میںنہ ہوسکے

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںخطہ میںتعمیروترقی کے کام بلاتخصیص ہورہے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے آزادکشمیر بھر میںتعمیر وترقی کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام شروع ہیں ۔

موجودہ حکومت نے اپنے عرصہ اقتدارکے اندر آزادکشمیر میںجوتعمیروترقی کے منصوبے دیے وہ گزشتہ سترسالوں میںنہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے سابق صدر،سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے تعمیروترقی کے ویژن کولے کرموجودہ حکومت آگے بڑھ رہی ہے ۔

کرتارپورراہداری کاکھولنااحسن اقدام ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرمیںنہتے کشمیریوںپرمظالم کے بجائے پاکستان کے مثبت اقدامات کوسامنے رکھتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے حل میںروڑے اٹکانے کی بجائے ہوش سے کام لیناچاہیے پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے جہاںاقلیتوںکوتمام مذہبی آزادیاںحاصل ہیںاوریہاںبسنے والی تمام اقلیتیںاپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میںبھی مکمل طورپرآزادہیںپاکستان نے امریکہ کے ایک اہم اتحادی کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںبے پناہ قربانیاںدی ہیںاورافواج پاکستان نے تن،من،دھن کی بازی لگاکردہشت گردوںکاصفایاکیاہی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال ہو رہا ہے جس کا براے راست فائدہ عوام الناس کو بلا تخصیص پہنچ رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، کشمیر ، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے تلخ فیصلہ جات کیے جس سے ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی اور بڑے پن اور حوصلہ مندی کا ثبوت دیا عوام اطمینان رکھیں موجودہ حکومت اپنے عرصہ اقتدار میں تمام انتخابی وعدے پورے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کوبین الاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں دیہی و پسماندہ علاقوں کے جملہ مسائل حل کر کے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔