ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا قبلہ پیر صاحبؒ محمد صادق کے عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) حضرت خواجہ عالم قبلہ پیر صاحبؒ محمدصادق المعروف حضرت صاحب ؒ درس شریف گلہار والوںکی10ویں سالانہ عرس مبارک کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں،سابق سینئروزیر،ممبراسمبلی ملک محمدنوازخان،ایس پی راجہ عرفان سلیم،اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازخان،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل، ناظم برقیات سرکل ، مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ، مہتمم پبلک ہیلتھ انجنئرنگ ، مہتمم برقیات اوپریشن ڈویژن 1، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کوٹلی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو1122،ممبران دربار عالیہ گلہار شریف،قاضی محمد رفیق ، محمد یونس شاہد ، حافظ محمد مقصود ، ابرار سرور شاہ ، حاجی محمد طارق ،حاجی ملک محمد اصغر ، حاجی محمد مسعود ،حاجی نعیم احمد صدیقی ،ملک محمد یعقوب ، مبارک علی بسمل ،حاجی محمد اکرم،فارمااسسٹ فیصل چوہدری، کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی عرس مبارک کے موقع پرمقامی تعطیل کابھی اعلان کیا۔نے تمام محکموںکے سربراہان کوعرس کی آمدسے قبل انتظامات اورتیاریوںکومکمل کرنے کی ہدائت کی۔عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیںکی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے تمام محکموںکوزائرین کی سہولیات کے حوالے سے دی گئی ذمہ داریوںکواحسن طریقے سے نبھانے کی ہدائت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی اورسابق سینئروزیرممبراسمبلی ملک محمدنوازنے کہاکہ برصغیرمیںاسلام پھیلانے میںاولیاء کرام نے اہم کرداراداکیااولیاء کرام کے مزارات رشدوہدایات کامنبع ہیںآستانہ عالیہ درس شریف گلہارحقیقی معنوںمیںبھٹکے ہوئے کے لیے تعلیم وتربیت کابہترین مرکز ہے جہاںعرس کے موقع پرنظم وضبط کی بہترین مثال دیکھی جاتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے حضرت خواجہ عالم قبلہ پیر صاحبؒ محمدصادق المعروف حضرت صاحب ؒ درس شریف گلہار والوںکی10ویں سالانہ عرس مبارک بتاریخ 31دسمبر2018 بروز پیر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کوخصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا ئے گی۔ عرس مبارک میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند و زائرین شرکت کریں گے جبکہ بیرون ممالک سے سنگیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے دعا صبح 10بجے صاحبزادہ حافظ زاہد سلطانی صاحب کرینگے عرس مبارک کی تقریب میں خواتین اور بچوں کی شرکت منع ہے ۔

متعلقہ عنوان :