سندھ میں قدرتی گیس کا بحران وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، مرتضی وہاب

ملکی ضروریات کی 71فیصد قدرتی گیس سندھ فراہم کرتا ہے، سندھ کو گیس کی فراہمی بند کرنا سوتیلی اولاد والا سلوک ہے، مشیراطلاعات

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کا بحران وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاکہ ملکی ضروریات کی 71فیصد قدرتی گیس سندھ فراہم کرتا ہے، سندھ کو گیس کی فراہمی بند کرنا سوتیلی اولاد والا سلوک ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا بحران پیدا ہو رہا ہے، جس سے امن و امان متاثر ہو سکتا ہے، وزیراعظم اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر کے اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی شہر پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔