اسرائیل کا بیت المقدس میں سفارتی کالونی بنانے کا اعلان

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:50

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد شہر میں ایک نئی سفارتی کالونی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی وزارت برائے ہائوسنگ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی کالونی کے منصوبے کی تفصیلات اور نقشہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی کالونی کے قیام کا مقصد دنیا کو اپنے سفارت خانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ عبرانی ٹی وی 7 کی نشر کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتی کالونی کے لئے تلبیوت نامی یہودی کالونی کے قریب جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس میں 9 الگ الگ مقامات پر تعمیرات کی جائیں گی۔اھر عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیر یوآو گیلینٹ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کو تل ابیب سے اپنے سفارت خانے القدس منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔